میاں اسلم اقبال کااپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 98کے نمائندوں اور اہل علاقہ سے ملاقات

ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والی اپوزیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوفزدہ ہے‘وزیر صنعت وتجارت

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:32

میاں اسلم اقبال کااپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 98کے نمائندوں اور اہل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 98کے نمائندوں اور لوگوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاری سکیموں اور ترقیاتی مسائل کے حل پر پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے یونین کونسل 98کے نمائندوں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والی اپوزیشن انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوف زدہ ہے۔

دراصل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے مخالفین الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔2023 کے انتخابات اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوں گے۔ آئندہ انتخابات میں عوام ایک بار پھر اپوزیشن کی جھوٹ، منافقت اور عوام دشمنی کی سیاست رد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریب عوام کے طرز زندگی کو بدلنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں۔صنعت، تعلیم، صحت اور سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صادق جذبوں کے ساتھ عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں کئے گئے مشکل فیصلے عوام کے لئے سود مند ثابت ہوں گے اورپی ٹی آئی پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقہ 151کو ترقی کے لحاظ سے ماڈل علاقہ بنا دیا جائے گا۔اسحلقہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔