خصوصی افراد میں خداداد صلاحیتیں پائی جاتی ہیں،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا "سلولرنرز اور خصوصی بچوں کے اداری" کا دورہ
جمعرات 2 دسمبر 2021 17:16
(جاری ہے)
یہ افراد اپنی جرات و ہمت کے ساتھ وہ کام کر دکھاتے ہیں جو عام اور صحت مند افراد بھی نہیں کر پاتے۔
یہ افراد یقیناً ہمت و جرات کا ایک روشن نشان ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے "سلولرنرز اور خصوصی بچوں کے اداری" کے دورے کے موقعہ پر ادارے کے منتظمین اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تمام بچوں کو"آئی ایم عافیہ" کی کیپ پہنائی اورادارے کے منتطم رفیع میمن کو چیک بھی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو مخصوص یا سپیشل اس لئے کہا گیا ہے کہ ہر ایک کی توجہ خاص طور پر ان کی طرف ہوتی ہے کہ وہ خود کو کبھی تنہا یا دوسروں سے الگ تھلگ خیال نہ کریں۔ بچے کوئی بھی ہوں قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔انہوں نے آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ہماری تھوڑی سی توجہ انہیں کارآمد شہری بنا سکتی ہے۔یہ بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہیں ان پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی ہماری طرح اچھی بھر پور اورخوبصورت زندگی گزارنا چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ان صلاحیتوں کو بروے کار لانے کے لئے انہیں ہماری توجہ کی اشد ضرورت ہے ۔ ان کے حقوق کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جانا چاہئے اور ان کے مسائل پر غور کرناچاہئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے ملک کے تمام بچوں کو ترقی کی بلندیوں پر دیکھنا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے حصول کے لئے کوشاں تھی ۔ ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جو ادارے محدود سطح پر کام کر رہے ہیں ان بچے بچیوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانا صرف حکومت کاہی نہیں ہمارا بھی فرض بنتا ہے۔صاحب حیثیت افراد ان اداروں کی مالی امداد کر کے خصوصی بچوں کو اپنے پائوں پر کھڑا ہو نے کے قابل بنا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.