پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، فواد چودھری

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:10

پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، فواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے، حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی