وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 17 ستمبر 2025 16:59

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وہ تعزیت کے لیے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب غم کی اس گھڑی میں فیضان بنگش اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔