کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں،وزیر اعظم
گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے،موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، عمران خان
جمعرات 2 دسمبر 2021 23:44
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مؤثر نتائج سامنے نہیں آئے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.