تین رائٹرز کی کاوش سے لکھے جانے والی فلم ’’پیچھے تو دیکھو‘‘عنقریب سینماکی زینت بنے گی

عاطف علی نے فلم میں ہارر کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا بھی لگایا ،فلم کی کامیابی کیلئے پر امید

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:05

تین رائٹرز کی کاوش سے لکھے جانے والی فلم ’’پیچھے تو دیکھو‘‘عنقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تین رائٹرز کی کاوش سے لکھے جانے والی فلم ’’پیچھے تو دیکھو‘‘عنقریب سینماکی زینت بنے گی ۔بتایاگیا ہے کہ عاطف علی نے اس فلم میں ہارر کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکا بھی لگایا اور پرامید ہیں کہ ایک عرصے بعد بڑے پردے کا رخ کرنے والے یقینامحظوظ ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے جوایک بھوت گھر میں کچھ نیا تلاش کرنے کے لیے جاتے ہیں اور پھر وہاں پر ان کے ساتھ کچھ عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں ۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں یاسر حسین ، نوال سعید ، آدی عدیل امجد کے علاوہ وقار حسین ، سارا علی خان ، جنید اختر ،عامر قریشی ، ملک رضا، شارق محمود ، اصغر کھوسو ، یاسر تاج اور دیگرشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :