نومبر کے دوران 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ
جمعہ 3 دسمبر 2021 16:06
(جاری ہے)
اس کے ساتھ نومبر میں پاکستان کی مجموعی درآمدات بھی 98 فیصد بڑھ کر 13 کھرب 62 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ برس کے اسی ماہ میں 6 کھرب 86 ارب روپے تھی۔
ان 30 اشیا میں سب سے بڑا کردار پیٹرول کا ہے جس کی درآمدات 279.54 فیصد بڑھ کر ایک کھرب 2 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس 27 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔جس کے بعد تارکول سے حاصل ہونے والے تیل اور پیٹرولیم کی درآمدات131.76 فیصد اضافے کے بعد 75 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے پر پہنچ گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا درآمدی بل 266.39 فیصد اضافے کے بعد 57 ارب 23 کروڑ روپے پر جا پہنچا جو گزشتہ برس 15 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تھا۔ایل این جی کی درآمد بھی 101.94 فیصد بڑھ کر 72 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گئی جو گزشتہ سال35 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی، ایل این کی قیمنتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نومبر میں اس کی درآمدی لاگت بڑھانے کا سبب بنا۔اس کے علاوہ غیر خالص کوئلے کی درآمد بھی گزشتہ برس کے 18 ارب 76 کروڑ روپے سے 120.36 فیصد بڑھ کر 41 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں پام آئل کی درآمدی قیمت 11 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ روپے سے بڑھ کر 33 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئی یعنی 185.12 فیصد اضافہ ہوا۔نومبر میں حکومت نے ویکسین کی درآمد پر 31 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے۔اسی طرح نومبر میں حکومت نے گزشتہ برس کے 4 ارب 9 کروڑ 8 لاکھ روپے مقابلے 208 فیصد زیادہ یعنی 12 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی۔فرنس آئل کی درآمدی مالیت گزشتہ برس کے ایک ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے سے 243 فیصد بڑھ کر نومبر میں 6 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئی جس کی بڑی وجہ ملک میں ایل این جی کی کمی ہے۔اس کے علاوہ نومبر میں سی کے ڈی/ایس کے ڈی صورت میں گاڑیوں کی درآمد بھی بڑھ کر 30 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے پہنچ گئی جو گزشہ برس 7 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی یعنی اس میں 282.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.