کوروناء وباء نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کی معیشتوں کیلئے غیر معمولی چیلنج کو جنم دیا ہے،شوکت ترین
ّامریکہ سمیت دنیا بھر کی حکومتیں مہنگائی جیسے مسئلے پر قابو پانے کیلئے کوششیں کررہی ہیں !تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بالعموم اور غریبوں کو بالخصوص عالمی معاشی دباؤ کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،مشیر خزانہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے معاملے پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی اہم ملاقات اشیائے ضروریہ خصوصاً اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے تدارک کے حوالے سے اہم امور،مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کے خصوصی اقدامات پر بات چیت مقامی سطح پر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کا تدارک مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نہایت اہم ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی کی جانب سے مہنگائی کے تدارک کیلئے مشیر خزانہ کو مکمل تعاون کی پیشکش
جمعہ 3 دسمبر 2021 20:44
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران اشیائے ضروریہ خصوصاً اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے تدارک کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے خصوصی اقدامات پر بھی مفصل بات چیت کی گئی ۔ چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے مہنگائی کے تدارک کیلئے مشیر خزانہ کو مکمل تعاون کی پیشکش کی گئی ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے مزید کہا وزیر اعظم احساس کے تحت کروڑوں گھرانوں کو مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیائے خورونوش فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کرچکے ہیں۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مشیر خزانہ اور انکی ٹیم کی مکمل معاونت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاتحریک انصاف مرکزی سیکر ٹری گڈ گورننس شاہد یوسف کی سربراہی میں ملک بھر میں نچلی ترین سطح تک گڈ گورننس کی ٹیمیں قائم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا اہلیت اور ضروری تجربے کے حامل کارکنان کو ان ٹیموں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مقامی سطح پر سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کا تدارک مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا قانون کے دائرہ کار میں طے شدہ طریقہ کار کے تحت مشیر خزانہ اور انکی ٹیم کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ مشیر خزانہ کی جانب سے معاونت کی پیشکش پر چیف آرگنائزرنے پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ۔مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.