سابق کرکٹر کے چیئرمین پی سی بی ہونے کے باوجود 200 ڈومیسٹک کرکٹرز 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹرز کو ستمبر سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی: ترجمان پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 11:50

سابق کرکٹر کے چیئرمین پی سی بی ہونے کے باوجود 200 ڈومیسٹک کرکٹرز 4 ماہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام لوگوں کا گذر بسر مشکل ہورہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریبا 200 کھلاڑیوں کو 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کھلاڑی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اس کوتاہی پر سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹرز کو فوری طور پر 4 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کو حکم دیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 2 کرکٹرز کو ستمبر سے نومبر تک تنخواہوں میں ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ رمیز راجا کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ رمیز راجا نے پی سی بی کے ذمے داران کو وارننگ دی ہے کہ ایک سابق کرکٹر پی سی بی کا چیئرمین ہے اور اس کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس کی وجہ سے کرکٹرز کو مالی پریشانی کا سامنا ہے، آئندہ سیزن میں اس قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔