بھارتی اسٹائلسٹ انتیا شروف، کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:41

بھارتی اسٹائلسٹ انتیا شروف، کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) بھارت کی مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انیتا شروف اداکار وکی کوشل سے شادی سے قبل کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتیا شروف ممبئی میں واقع کترینہ کیف کے گھر پہنچیں، وہ اپنے ساتھ کچھ بکس، پیکٹ اور بیگ اٹھائے دیکھی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف جو 9 دسمبر کوراجستھان کے سکس سینس فورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، وہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت میں کورٹ میرج بھی کریں گے۔

بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی زندگی کا بڑا دن صرف چند دن کی دوری پر ہے، ساتھ ہی دونوں کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔اسی تناظر میں مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انتیا شروف کو کترینہ کیف نے اپنے گھر بلوایا تھا، جو فوٹو گرافروں کے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :