سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں، مفتی منیب الرحمن

ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں، بیان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:59

سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ملک میں آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اس نظام کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے معاشرے میں انارکی اور لا قانونیت پھیلتی ہے۔

متعلقہ عنوان :