بھارت میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

مدھیا پردیش پولیس برطانوی راج کے زمانے سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کر رہی ہے، رپورٹ

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنیکی ہدایت کردی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ مدھیا پردیش شیوراج چوہان نے اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مدھیاپردیش شیوراج نے کہاکہ پولیس تمام کاغذی کارروائی میں ہندی الفاظ کا استعمال کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے محکمہ پولیس کو اردو، فارسی الفاظ کیاستعمال پر پابندی کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش پولیس برطانوی راج کے زمانے سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کر رہی ہے۔