اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈیوڈ بارن کی پہلے غیرعلانیہ ادورے پر واشنگٹن آمد

اسرائیلی وزیردفاع کل امریکی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے واشنگٹن جائیں گے،رپورٹ

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) اسرائیلی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈیوڈ بارن پہلے غیرعلانیہ دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے جبکہ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز بدھ کو اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن اور وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کے ساتھ بات چیت کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپیڈ گذشتہ ہفتے اسرائیل کے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے لندن اور پیرس میں تھے۔