مجوزہ قومی سلامتی پالیسی مستقبل میں ملک کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کا خاکہ پیش کریگی،معید یوسف
پالیسی چیلنجز نمٹنے اور مواقعوں سے مستفید ہونے کے کے لیے رہنما اصول فراہم کریگی،ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے قومی پالیسیوں پر عوامی نمائندوں سے مشاورت ضروری ہے،پالیسی ملک کو مستقبل میں پیش آنے والے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا احاطہ کرے گی اور ان کے سدباب کے لیے رہنمائی فراہم کریگی، مشیر قومی سلامتی اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے ایسی ہی جامع اور مربوط سلامتی پالیسی کی ضرورت ہے، شرکاء
پیر 6 دسمبر 2021 22:20
(جاری ہے)
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کمیٹی کو پالیسی کی تفصیلات آگاہ کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی سلامتی کی پالیسی انسانی، اقتصادی اور دفاعی سلامتی کے مابین تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی خوشحالی اور تحفظ کے لیے مرتب کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی سکیورٹی اس پالیسی میں بنیادی جزو ہے، پالیسی کا مقصد انسانی اوردفاعی سلامتی میں زیادہ وسائل کی فراہمی اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا ہے۔مشیر برائے قومی سلامتی نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل قومی سلامتی ڈویژن کے قیام کے بعد سال 2014 میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں ایک ڈرافٹنگ کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے پہلے سے کیے گے کام کو مزید آگے بڑھایا۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان متعدد مسودوں پر تمام ریاستی اداروں بشمول صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے عمل کو مزید جامع بنانے کے لیے مشاورتی عمل میں پاکستان بھر سے 600 سے زائد ماہرین تعلیم، تجزیہ کاروں، سول سوسائٹی کے اراکین اور طلباء کے ساتھ بھی مشاورت میں شامل کیا گیا۔مشیر برائے قومی سلامتی نے بتایا کہ انتقال اقتدار اور تیزی بدلتے ہوئے عالمی حالات سے قومی سلامتی پالیسی کی ترجیحات کو ہم آہنگ بنانے کے لیے قومی سلامتی پالیسی کے دستاویز کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔ اپنی بریفنگ کے اختتام پرقومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ مجوزہ قومی سلامتی پالیسی مستقبل میں ملک کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کا خاکہ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی چیلنجز نمٹنے اور مواقعوں سے مستفید ہونے کے کے لیے رہنما اصول فراہم کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پالیسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی موجودہ حکومت کے ایک خوشحال اور محفوظ پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے قومی پالیسیوں پر عوامی نمائندوں سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پالیسی ملک کو مستقبل میں پیش آنے والے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا احاطہ کرے گی اور ان کے سدباب کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔اجلاس کے شرکاء نے قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل پر سیکیورٹی ڈویژن کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پالیسی محفوظ اور خوشحال پاکستان کی جانب ایک مثبت پیشرفت ثابت ہو گی۔ شرکاء نے کہا کہ اس وقت ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے ایسی ہی جامع اور مربوط سلامتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، قائد ایوان سینیٹ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ، قومی سلامتی، دفاع، خارجہ امور اور داخلہ ڈویڑن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.