محکمہ ہائی ویز کے اراضی متاثرین رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

محکمہ ہائی ویز کے اراضی متاثرین رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ ہائی ویز کے اراضی متاثرین رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیتحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ محکمہ ہائی ویز میں کرپٹ افسران نے مختلف پراجیکٹس میں انیوالی زمینوںںکے متاثرین کو بھی نہ چھوڑا۔

سستے داموں زمینیں دینے کے باوجود رقم کے حصول کے لیے متاثرہ افراد دھکے کھانے پر مجبور،حکومت پنجاب کے مختلف پراجیکٹس کے لیے ڈی سی ریٹ پر زمین کی خریداری کی جاتی ہے۔سائیوال بائی پاس۔گوجرانوالہ شیخو پورہ روڈ۔نارووال روڈ کی توسیع کے متاثرین تاحال رقوم کے انتظار میں،ساہوکی ملیاں روڈ۔

(جاری ہے)

نارنگ بدو ملہی روڈ کے متاثرین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور،محکمہ ہائی ویز لینڈ ایکوزیشن کے کرپٹ افسران مختلف اعتراض لگا کر متاثرین سے رقم بٹورنے لگے۔

لینڈ ایکوزیشن افسران و دیگر کرپٹ ملازمین متاثرہ افراد کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری کمیشن وصول کرنے لگے۔لاگ چودہ چودہ سال سے اپنی رقم کے انتظار میں ہیں مگر کرپٹ افسران کے باعث انھیں تاحال رقوم نہیں ملیں۔محکمہ ہائی ویز کے کرپٹ افسران کے خلاف شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔