صفائی کے متعلق عوامی شکایات کے حل کیلئے سروس ڈلیوری کیمپ پر عملہ اور صفائی کی گاڑیاں موجود ہیں،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

منگل 7 دسمبر 2021 18:05

لاہور۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ،شہر کی اہم شاہرائوں پر واشنگ اور سکریپنگ کے ساتھ ہی اینٹی سموگ اورصفائی آگاہی مہم میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ شہریوں میں صفائی اور سموگ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے سوشل موبلائزرٹیموں کو مال روڈ کے 8ٹریفک سگنل پر متحرک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی کے نظام کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر آپریشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ اینٹی سموگ اورصفائی آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر ظفر علی روڈ سے سیکرٹریٹ تک ٹریفک سگنلز پر آگاہی مواد تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا جبکہ شہرکے مختلف ٹاؤنز میں 9 سروس ڈلیوری اور 5 آگاہی کیمپس بھی قائم کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ  نے شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ کے تدارک کے لیے عوام ویسٹ کو جلانے سے گریزکریں، صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے سروس ڈلیوری کیمپس اور ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :