حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سبزیاں دودھ گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:33

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سبزیاں دودھ گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سبزیاں دودھ گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر کے تمام بازاروں میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے گراں فروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرایس کنٹرول کمیٹیاں سمیت تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کی جانب سے شکایات کے باوجود انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے عام آدمی کی روز مرہ کے استعمال کی اشیائ خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے بھی اب قاصر ہو چکے ہیں حکومتی دعوؤں میں مہنگائی میں کمی کے راگ الاپے جا رہے ہیں لیکن حقیقت میں مہنگائی میں کمی کی بجائے ہر روز مزید اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے غریب اور کم آمدن والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد شہر میں خود ساختہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلا سکیں ذرائع کے مطابق پرایس کنٹرول مجسٹریٹ دو تین افراد کو 5 ہزار فی دوکان دار کو جرمانہ کر دیتی ہے اور باقی اپنے منظور نظر دوکان داروں سے آنکھیں چرا کر چلی جاتی ہیں کیونکہ ان دوکان داروں سے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ کی باقاعدہ طور پر منتھلی طے کی گئی ہے شہریوں نے پنجاب حکومت سے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے