ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں پاکستانی اداکار بھی شامل

جمعرات 9 دسمبر 2021 17:44

ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں پاکستانی اداکار بھی شامل
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنی زیدی سمیت متعدد اداکاربرطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری ہوگی جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔فہرست میں تیسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جبکہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں۔

(جاری ہے)

فہرست میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، سنگاپور، بنگلادیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔برطانوی اخبار کی فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں جو 32 ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست مین سب سے زائد العمر شخص ہیں۔ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں چودھیں نمبر پر، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنی زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39 ویں نمبر پر ہیں۔