دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 1 جنوری 2022 15:20

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 16900کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد4200کیوسک اور اخراج4200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد7600کیوسک اور اخراج4000 کیوسک، چناب مرالہ کے مقام پر آمد5900کیوسک اور اخراج 5900کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد15300کیوسک اور اخراج 11800کیوسک،چشمہ آمد22000کیوسک اوراخراج 10000کیوسک، تونسہ آمد16100 کیوسک اور اخراج16100 کیوسک، پنجند آمد4000کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 18300کیوسک اور اخراج 14200کیوسک، سکھر آمد18300کیوسک اور اخراج صفرکیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد2100کیوسک اور اخراج 2100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1430.56 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.660 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1120.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.794 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.034 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔