شلپا اور شمیتا شیٹی ویڈیو کال پر جذباتی ہوکر رو پڑیں
ہفتہ 1 جنوری 2022 17:13
(جاری ہے)
نئی سال کی خصوصی قسط میں تمام شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی ایک کو اپنے پیارے کو دیکھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔قسط کا پرومو سامنے آیا تو اس میں شمیتا کو بہن شلپا شیٹی کی ویڈیو کال موصول ہورہی ہے، اس جذبات ملاپ کے دوران دونوں بہنوں کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔
پرومو میں میزبان سلمان خان سیزن کے شرکاء کو بتاتے ہیں کہ اٴْن کیلئے ایک خصوصی کال ہے، پھر سکرین پر شلپا شیٹی کا نام نمودار ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی تمام لوگ خوش ہوجاتے ہیں اور شمیتا متحرک ہوجاتی ہے۔شلپا شیٹی اپنی بہن کو اٴْس کے نِک نیم سے مخاطب کرتے ہوئے ’ ٹونکی‘ کہتی ہے جس سے دونوں بہنوں کی ہنسی نکل جاتی ہے۔سلمان خان سے گفتگو میں شلپا نے کہا کہ ہماری زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں اور شمیتا اتنے عرصہ الگ رہے ہیں، میں نے اسے 6 ماہ سے نہیں دیکھا۔بہن شمیتا کو روتا دیکھتے ہوئے شلپا کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں تاہم وہ خود کو سنبھالتی ہیں اور چھوٹی بہن کو نہ رونے کا کہتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں کنٹرول کررہی ہوں تم بھی مت رو، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بننا ہے۔اس موقع شلپا شیٹی نے مزید کہا کہ میں پہلے ہی جانتی ہوں، میری بہن شو کی فاتح ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں کے سیزن کا حتمی نتیجہ کیا ہوتا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں شمیتا کی بہن ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.