جے یو آئی کا بدامنی اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف جیکب آباد شہر میں مارچ

ہفتہ 1 جنوری 2022 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) جے یو آئی اور شہریوں کی جانب سے بدامنی، جے یو آئی کا پرچم اتارنے، موٹر سائیکل، موبائل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف مظاہرہ، شہر میں مارچ، ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دہرناتفصیلات کے مطابق جمیعت علمائ اسلام اور شہریوں کی جانب سے ضلع میں بدامنی، جے یو آئی کا پرچم اتارنے، موبائل چھیننے اور دیگر وارداتوں اور اسٹریٹ کرائیم کے خلاف یو آئی کے دفترسے مظاہرہ نکال کر شہر میں مارچ، ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دہرنا، عوام کو تحفظ دینے اور امن امان قائم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق، جمیعت علماء اسلام اور شہریوں کی جانب سے بد امنی، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور جے یو آئے کا پرچم اتارنے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، تعقلہ امیر عبدالجبار رند، حماد اللہ انصاری، تاج محمود امروٹی، چاکر خان جکھرانی، محمد موسیٰ مہر اور دیگر کی قیادت میں جے یو آئی آفیس جیکب آباد سے نکالا گیا، مظاہریں کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے، جن پر بد امنی ختم کرو، پرچم اتارنے والوں کو گرفتار کرو، عوام کو تحفظ فراہم کرو جیسے نعرے درج تھے، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں شاہی بازار، صرافہ بازار، بھٹائی بازار، تھانہ روڈ اور قائد اعظم روڈ سے ہوتے ہوئے شہر کے اہم ڈی سی چوک پر دہرنا دیا، جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیمتی موبائل، نیاز کھوسو، محمد عظیم پہنور، رحیم بخش بروہی کی موٹر سائیکل چوریوں اور دیگروارداتوں کے باوجود پولیس نیند کے مزے لے رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بدامنی پر کنٹرول، جے یو آئی کا پرچم اتارنے والوں کو گرفتار کر کے قانوں کے حوالے کیا جائے اور جے یو آئی کے رہنماو اورعوام کا لوٹا ہوا سامان واپس کروا کر عوام کو تحفظ دے کر امن امان قائم کیا جائے، دوسری صورت میں احتجاج کادائرہ بڑھایا جائیگا۔