مصر کا بحالی امن کا مطالبہ ، اسرائیل کی حماس کے راکٹ حملے روکنے کی شرط

مصری ذمے داران کے غیر مشروط جنگ بندی کے لیے فریقوں سے رابطے،حماس کو جذبات پر قابو رکھنے کی اپیل

اتوار 2 جنوری 2022 14:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکاںوں پر اسرائیلی بم باری کے بعد مصر ایک بار پھر وساطت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے آ گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مصری سیکورٹی ذمے داران نے اسرائیل سے جارحیت روکنے اور فوجی حملوں کا سلسلہ موقوف کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ فریقین کے بیچ صورت حال کی ابتری کو روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کو عمل میں لایا جائے۔مصری ذمے داران نے غیر مشروط جنگ بندی کے واسطے تمام فریقوں سے رابطے کیئے ہیں۔ ساتھ ہی حماس تنظیم پر بھی زور دیا کہ وہ جذبات پر قابو رکھے۔ادھر اسرائیل نے وساطت کاروں سے مطالبہ کیا کہ حماس کو راکٹ داغنے کا سلسلہ روکنا ہو گا ورنہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں مسلح عناصر نے تل ابیب کے ساحل کے زندیک دو راکٹ داغے۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :