قیدیوں کو عدالتوں تک لے جانے والی گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

جمعرات 6 جنوری 2022 20:39

قیدیوں کو عدالتوں تک لے جانے والی گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2022ء) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں کو مختلف عدالتوں میں پیشی پر لانے کے لئے استعمال ہونے والی پرئزنر وینز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کو 7 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ کے سلسلے میں ہر گاڑی میں پانچ پانچ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے گاڑی کے ڈرائیور کیبن میں ایک ایل ای ڈی نصب کی جائے گی قیدیوں کی گاڑی میں پنکھے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ کرسیاں لگائی جائیں گی۔

اور قیدیوں کو گنجائش سے زیادہ سوار نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پولیس جیل خانہ جات کو قیدیوں کی گاڑیوں کی اپ گریڈیشن یکم مارچ 2022ء تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔