Live Updates

مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد گرانے سے گریز کیا جائے ،مسجد کا دفاع کرناہمارا ایمانی،دینی اور اسلامی فریضہ ہے، حافظ حمداللہ

عدالتی فیصلوں پر عمدرآمد میں دوہرا معیار ہے، ملک ریاض کو غیرقانونی زمینیں ریگولرزائزڈ کراکے دی جارہی ہیں،عمران خان کی تین سو کنال غیرقانونی زمین ریگولرائز کردی گئی، مرکزی ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعرات 6 جنوری 2022 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد گرانے سے گریز کیا جائے اس مسجد کا دفاع کرناہمارا ایمانی،دینی اور اسلامی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کومدینہ مسجد طارق روڈ کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی رہنماں مولانا محمد غیاث، قاری محمد عثمان، مولانا سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ، مولانا حماداللہ شاہ سمیت مسجد کمیٹی کی انتظامیہ کے اراکان بھی موجود تھے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدینہ مسجد چندے سے بنائی گئی ہے عدالتی فیصلوں پر عمدرآمد میں دوہرا معیار ہے، ملک ریاض کو غیرقانونی زمینیں ریگولرزائزڈ کراکے دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم یہ سوال کرتی ہے مدینہ کی ریاست کے عملبردار کو جواب دینا ہوگا عمران خان نے بنی گالہ کے بارے میں کاغذات منگوائے تووہ غیرقانونی نکلی ،عمران خان کی تین سو کنال غیرقانونی زمین ریگولرائز کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزارش کریں گے کہ قائد اعظم سے جب پوچھا گیا پاکستان کا دستور کیا ہوگا تو انہوں نے کہا دستور قرآن ہوگا، پاکستان کے اسلامی آئین میں مسجد بنانے کی ہدایت ہے گرانے کی نہیں۔چالیس سال پہلے جب مسجد بن رہی تھی اداروں کو اس وقت ہوش نہیں آیا یہ مسجد غیرقانونی نہیں بلکہ جگہ سوسائٹی سے خرید کر نقشے پاس کرواکر بنائی گئی ہے۔عدالت پارک بنانا چاہتی ہے جبکہ عوام چاہتے ہیں کہ اسے مسجد رہنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قریب ہی جھیل پارک ہے پہلے اسے فعال کرکے سہولیات دی جائیں، مدارس یا دینی اداروں نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات