ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور سہارا فار لائف ٹرسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 7 جنوری 2022 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور سہارا فار لائف ٹرسٹ، (ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن)کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ورچوئل یونیورسٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور چوہدری اسرار الحق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سہارا فار لائف ٹرسٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی،تحقیقی منصوبوں میں تعاون، تعلیمی ڈیٹا کا اشتراک، عوامی آگاہی کے سیمینار، ورکشاپس، سمپوزیم، پبلیکیشنز اور مشترکہ کانفرنسز عمل پزیر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلینڈڈ لرننگ کے تحت نرسنگ اور پیرا میڈیکل کے شعبہ میں پاکستان کو خود کفیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس سے اندرون ملک و بیرون ممالک ہنر مند افراد کی کمی پورے کرنے میں مدد ملے گی۔ چوہدری اسرار الحق نے کہا کہ دونوں ادارے اپنے مشترکہ احداف کے حصول کے لیے باہمی طور پر ایک دوسرے کی مدد کریں گے تاکہ ریکارڈ شدہ کورسز، لیبارٹریز/مطالعہ کی سہولیات کے اشتراک جیسے اقدام عمل میں لائے جا سکیں۔ تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کا فروغ ، فیکلٹی اور طلبا کے لئے اوپن کورس ویئر سمیت تحقیق اور تعلیمی وسائل تک رسائی بھی اسی معاہدے کا حصہ ہیں۔ تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے سینیئر افسران اور سہارا ٹرسٹ کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اختتام اس یقین کے ساتھ ہوا کہ دستخط شدہ معاہدہ عوام کو وسیع طر مفاد فراہم کرے گا