م*کراچی،اے این ایف کی ملک بھر میں 37 کاروائیوں کے دوران 3052.303 کلوگرام منشیات برآمد

منگل 11 جنوری 2022 23:00

? کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) اے این ایف کی ملک بھر میں 37 کاروائیوں کے دوران 3052.303 کلوگرام منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

منشیات کے کاروبار میں ملوث 2 عورتوں اور 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 32 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،برآمدشدہ منشیات میں 14.142 کلوگرام ہیروئن, 1552.5 کلوگرام چرس, 1079.5 کلوگرام افیون، 8.4 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 396 کلو گرام مارفین، 1.554 کلوگرام کوکین، 900 عدد لیکسوٹینل گولیاں، 25 عدد ایل ایس ڈی سٹیکرز اور 576 لیٹر ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے،برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 529.32 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔