پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی

بدھ 12 جنوری 2022 13:40

پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ریفرنس پر سماعت کی خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میںپیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔احتساب عدالت نے نیب کے دس گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے دیگر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔