Live Updates

ہرمنصوبے کے دعویدار بننے والے ماضی کے بیگاڑکی ذمہ داری بھی قبول کریں‘ہمایوں اخترخان

معاشی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ، یہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے ‘ مرکزی رہنماء

جمعرات 13 جنوری 2022 16:23

ہرمنصوبے کے دعویدار بننے والے ماضی کے بیگاڑکی ذمہ داری بھی قبول کریں‘ہمایوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کی ترقی اوردہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے نظریے ،خدمت ،شفافیت اوراصلاحات کو سیاست اورحکومت میں معیارکے طو رپر متعارف کرایا ہے ،سابقہ حکومت نے معیشت کوپائیدار ترقی دینے کی بجائے قرضوں اورکرنٹ اکائونٹ خسارے کے پہاڑ کھڑے کر دئیے جوآنے والی حکومت کیلئے گھمبیر چیلنج ثابت ہوئے ،معاشی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں او ریہی اپوزیشن کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مستحق طبقات کولاوارث نہیں چھوڑا بلکہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کئی انقلابی اقدامات اٹھائے جن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو بھی منصوبہ شروع کرتی ہے مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی دعویدار بن کر سامنے آ جاتے ہیں کہ یہ توہماراخواب تھا۔

اپوزیشن میں اگراخلاقی جرات ہے تو ماضی میں جوبیگاڑ پیدا کئے گئے ان کی ذمہ داری بھی قبول کرے اوراس پر قوم سے معافی مانگیں ۔ مسلم لیگ(ن) والوںکو بجلی کے مہنگے منصوبوں، بیس ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے ،اربوں ڈالرکے جومہنگے کمرشل قرضے لئے گئے قوم کو اس سے بھی آگاہ کریں کہ ان پر حکومت سالانہ کتناسود ادا کررہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات