وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خطے کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کردیا
گلگت بلتستان کا پہلا کینسر ہسپتال یہاں کے عوام کیلئے ہیلتھ سروسز سائنس میں بہترین اضافہ ہے،خالد خورشید
جمعہ 14 جنوری 2022 23:28
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کا پہلا کینسر ہسپتال یہاں کے عوام کیلئے ہیلتھ سروسز سائنس میں بہترین اضافہ ہے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ چند سالوں میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ 20سال کے لوگوں کو بھی کینسر جیسے مہلک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے،ماضی میں کینسر کی شرح کافی کم تھی۔
کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہوتا ہے جس کے علاج کیلئے بھاری اخراجات برداشت کرنا ہر ایک کیلئے ممکن نہیں۔ گلگت بلتستان کی بیشتر آباد متوسط طبقے سے ہے اس لئے ملک کے دیگر علاقوں میں جاکر کینسر علاج کروانے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کے افتتاح کے بعد اب یہاں کے لوگوں کو اپنے دہلیز میں کینسر کا علاج ممکن ہوگا۔ اگر کینسر کا تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہو تو اس کاعلاج ممکن ہے جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں کینسر ہسپتال کے فیسلٹیشن سنٹرز کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی توجہ اور بھرپور تعاون سے گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی میں 2ارب شرح سے بڑھ کر 20 ارب ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو کینسر کے علاج کیلئے ملک کے دیگر علاقوں میں آنا نہیں پڑے گا۔ گلگت کینسر ہسپتال میں جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ اگر کوئی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو تو پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں۔ گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت دور دراز علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی ، امتحانی مرکز میدان جنگ بن گیا، چھریوں کے وار سے 4 طالبعلم زخمی
-
سوات ، 60 سالہ شخص سے شادی سے انکار، بھائی نے 20 سالہ بہن کو قتل کردیا
-
مرحوم میرمحمد الفت کی قائد اعظمؒ پر براہوی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے، وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ
-
این اے 148میں ضمنی الیکشن : یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ بیرسٹر ملک تیمور سے مقابلہ
-
بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان
-
کرغزستان واقعات میں کوئی پاکستانی طالبعلم جاں بحق نہیں ہوا، پاکستانی سفارتخانہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میانوالی شہباز خیل آمد
-
فی طالبعلم 500 روپے سرکاری اسکول میں نویں کے امتحان میں رشوت لیتے ٹیچر کی ویڈیو وائرل
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
-
رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ء پرحملہ پر اظہارتشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.