لتا منگیشکر کو مزید ICU میں رکھا جائے گا، ڈاکٹرز

ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہے،چاہنے والے صحت یابی کیلئے دعا کریں،ڈاکٹر پریت

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:32

لتا منگیشکر کو مزید ICU میں رکھا جائے گا، ڈاکٹرز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) عالمی وبا کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو مزید انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت نے گلوکارہ کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مزید انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ہی رہیں گی۔ڈاکٹر پریت نے کہا کہ ’ہمیں انتظار کرنا اور دیکھنا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کس حد تک بہتری آرہی ہے‘۔اٴْنہوں نے گلوکارہ کے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘