مالی کے سابق صدر ابراہیم ابوبکر کیتا انتقال کر گئے

پیر 17 جنوری 2022 14:33

مالی کے سابق صدر ابراہیم ابوبکر کیتا انتقال کر گئے
بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) مالی کے سابق صدر ابراہیم ابوبکر کیتا انتقال کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتا کو 2020میں فوجی بغاوت کے بعد صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2013میں اس مغربی افریقی ملک کی قیادت سنبھالی تھی اور جب فوج نے اقتدار سنبھالا تو ان کی دوسری پانچ سالہ مدت کو ابھی دو برس ہی گزرے تھے۔ چھہتر سالہ کیتا کابماکو میں انتقال ہوا۔ انہیں گزشتہ برس اگست میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ہمسایہ ممالک کے دبا ئوکے تحت چند روز بعد رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :