چوہدری فواد حسین کا سینئر اداکار رشید خان کے انتقال پر اظہار افسوس

انکے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پٴْر نہیں ہوگا، بیان

پیر 17 جنوری 2022 22:25

چوہدری فواد حسین کا سینئر اداکار رشید خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سینئر اداکار رشید خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا رشید خان نے بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا رشید خان نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

انہوں نے کہا رشید خان اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، ان کے ڈرامے آج بھی پرستاروں میں مقبول ہیں،۔ انہوں نے کہا رشید خان کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پٴْر نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم رشید خان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔