کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، بولنگ کے بعد بطور کپتان بھی کوشش ہوگی ٹیم کی بہتری کے لیے اچھے فیصلے کروں، شاہین آفریدی

میدان میں ضرورت پڑنیپر فیصلہ سازی میں محمد حفیظ،سہیل اختر اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی لوں گا ، لاہور قلندرز کے کپتان کی گفتگو

پیر 17 جنوری 2022 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پی ایس ایل فرنچائز لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ کپتانی کا اضافی پریشر نہیں ، بولنگ کے بعد بطور کپتان بھی کوشش ہوگی کہ ٹیم کی بہتری کے لیے اچھے فیصلے کروں۔لاہور میں اسپانسر کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان پیسر نے کہا کہ میدان میں ضرورت پڑنیپر فیصلہ سازی میں محمد حفیظ،سہیل اختر اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد بھی لوں گا ، ہم سب کا مقصد لاہور قلندرز کو اس بار چمپئن بنوانا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کپتان بناکر ان کی عزت افزائی کی ہیاور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں اور ٹیم کو بہتر انداز میں لڑائیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ،حارث رف اور ان جیسے دوسرے نوجوان کھلاڑی ہمارا اصل منافع ہیں،ہمارا مقصد اس پلیٹ فارم سے ایسا ٹیلنٹ تیار کرنا ہے جو آگے چل کر پاکستان کی نمائندگی کرسکے،رمیز راجہ کے آنیسے اب حالات بہتری کی طرف جارہیہیں، پاکستانی ٹیم کی اچھی پرفارمنس سے پی ایس ایل کو بھی فائدہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بناکر نوجوان ٹیلنٹ کی قدر کی گئی ہے، یقین ہیکہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم دل جیتنے کے ساتھ ٹرافی بھی جیتے گی۔عاطف رانا کے مطابق کوویڈ کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں لیکن امید ہے کہ پی سی ایل کے میچزلاہور میں بھی ضرور ہوں گے، لاہور کے تماشائیوں کے سامنے کھیلنے اور پرفارم کرنیکا اپنا ہی مزہ ہے۔