لاہور،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید 04 روز کی توسیع

پیر 17 جنوری 2022 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ، فینسی، بغیر نمبر، غیر نمونہ اور گرین نمبر پلیٹس کا غیر قانونی استعمال کتنے والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید 04 روز کی توسیع کردی گئی ہے، 21 جنوری بروز جمعہ سے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مقدمات درج ہونگے، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چار روز تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کو وارننگز جاری کی جائیں گیں، آگاہی مہم کے بعد میں وارننگ مہم شروع کی جارہی ہے، کریک ڈاؤن میں توسیع کا مقصد ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام کو پہنچانا ہے، سی ٹی او لاہور نے کہاکہ 03 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں، آگاہی مہم کے دوران اب تک 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں، منتظر مہدی کی ہدایت پر سرکل افسران اور ایجوکیشن ٹیم کی مختلف چوکوں میں آگاہی دے رہی ہیں، سی ٹی او لاہور کی خصوصی ہدایات پر جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے مقدمات درج ہونگے، مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہونگے، قانون کے مطابق بوگس، بغیر اور غیر نمونہ اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا، مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، سی ٹی او لاہور نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :