حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پہلی نوکری کی جس کی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی،لوگوں کے منفی تبصروں کے بعد نوکری کا معاہدہ بھی سب کو دکھایا،رکن اسمبلی بنے بغیر ہی اُن کی سیٹوں پر بیٹھی،سارے شوق پورے کیے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا انٹرویو میں بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جنوری 2022 12:28

حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتا کر سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 جنوری 2022ء ) متنازع ویڈیوز سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ بتا دی۔لاہور رنگ کے پروگرام میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد 6 لاکھ روپے والی نوکری کی پیشکش کی گئی ؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ یہ بات درست ہیں، ہمارے باس نے ایگریمنٹ بھی میڈیا کے ساتھ شئیر کیے تھے جس پر میری تنخواہ بھی درج تھی۔

لیکن لوگوں کی سوچ بہت تنگ ہے اور انہوں نے میری تنخواہ سے متعلق جاننے کے بعد منفی تبصرے کیے۔یہاں تک کہ ہمارے باس نے بھی اس متعلق وضاحت پیش کہ ہمارا ایسا کوئی تعلق نہیں۔میری خوش نصیبی ہے کہ اتنی اچھی تنخواہ والی نوکری کی پیشکش ہوئی۔میں نے وہ کام بھی کیے جو دوسرے لوگ نہیں کر سکتے، اس لیے کسی کا کسی سے مقابلہ نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

ہر کسی کی اپنی قسمت ہوتی ہے، کمانے والے کما لیتے ہیں۔

اگر قسمت کی بات کریں تو ان پڑھ لوگ بھی ارب پتی بن کر بیٹھے ہیں۔جعلی ڈگریاں لینے والی اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے اسمبلی کا حصہ بننے کا شوق نہیں، رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود بھی اُن کی سیٹوں پر بیٹھی،میں نے اپنے سارے شوق پورے کیے ہیں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کا شوق نہیں، جیسے عوام ہیں ویسے ہی حکمران ہیں،اگر ہم خود کو بدلیں تو شاید ایسے حکمران آ جائیں تو اچھے ثابت ہوں۔

جب تک ہم خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو تب حکمران بھی ایسے ہی رہیں گے، ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی ایسے حکمران ہم پر مسلط ہیں،اگر ہم اپنے اندر مثبت تبدیلی لائیں تو شاید حکمران بھی اچھے آ جائیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

متعلقہ عنوان :