پاکستان کا افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار

منگل 18 جنوری 2022 14:44

پاکستان کا افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان نے افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ 17 جنوری کو افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ املاک کی تباہی بھی ہوئی۔ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کرتے ہیں۔