مراد علی شاہ نا اہلی کیس ،فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کا حکم

دوہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی،وکلاء معاونت کریں،جسٹس عمر عطاء بندیال

منگل 18 جنوری 2022 14:58

مراد علی شاہ نا اہلی کیس ،فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ نا اہلی کیس میں درخواست گزار روشن علی کے وکیل حامد خان کی التواء کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس غیر معینہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ دوہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی،وکلاء معاونت کریں۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ درخواست گزار کا موقف ہے نا اہلی تاحیات ہوگی،شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکیٹ آجائے تو کیا نا اہلی فرد الیکشن لڑ سکتا ہے۔ وکیل مراد علی شاہ نے کہاکہ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی تیسری مرتبہ دوخواست دائر ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوہری شہریت کا فیصلہ آنے پر استعفی دیکر مراد علی شاہ نے دوبارہ الیکشن لڑا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ اس کا مطلب ہے نا اہلی کا سامنے کرنے کا آپکا موکل عادی ہوگئے ہیں،سینیٹرز دوہری شہریت میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔