کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا

اسکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں اور اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں، منسوب صدیقی

منگل 18 جنوری 2022 15:01

کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لیے ہدایت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ڈی جی اسکولز سندھ نے والدین کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں بچوں کو لازمی ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسکول ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے تمام اسکولوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق اومی کرون بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے اس لیے والدین بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکالیں جبکہ شاپنگ مال اور شادی جیسی بڑی تقریبات میں بھی شرکت نہ کریں۔

اسکول اور کلاس میں ماسک لازمی پہن کر رکھیں اور اسکول سے گھر واپسی پر باہر سے کچھ نہ خریدیں، بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیے ان کا خاص خیال رکھیں۔مراسلے کے مطابق کوویڈ ویرینٹ وائرس 40 فیصد سے زائد پھیل چکا ہے، یہ وائرس پاکستان میں بلعلوم اور کراچی میں بالخصوص تیزی سے پھیل رہا ہے۔ہدایت نامہ کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ برقرار رہے گا، وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔