سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے ماہرین کو طلب کرلیا

منگل 18 جنوری 2022 15:11

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے ماہرین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے ماہرین کو طلب کرلیا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جیکب آباد اور کشمور کی حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ڈی آر اوز بھی تو اضلاع کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں۔وکیل نے کہاکہ بنوں کے ایک حلقے میں 12 لاکھ اور دوسرے حلقے میں 4لاکھ ووٹرز ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیاں کرتے وقت مختلف نقاط کو سامنے رکھا جاتا ہے،ضلع ،ٹپہ دار اور مختلف وجوہات حلقہ بندیوں کی بنیاد بنتی ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ معاملے پر ماہرین کو سننا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے ماہرین کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ کیس کو آئندہ جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیاں کرتے وقت مختلف نکات کو سامنے رکھا جاتا ہے۔