
تحفظات دور ہونے تک کاروباری مراکز میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ موخر کردیا جائے‘ لاہورچیمبر
منگل 18 جنوری 2022 19:20

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر تاجر/ درآمد کنندگان متعلقہ محکموں میں رجسٹرڈ ہیں لیکن ان کے صارفین/ خریداروں کی ایک بڑی تعداد ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہے۔
اس سے ان کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں میں موجود ایف بی آر حکام/انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی طرف سے تاجروں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اوز/ایل ٹی یوز کے چیف کمشنرز کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ لاہور چیمبر میں پی او ایس کے بارے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں تاکہ اس کے ممبران پریکٹیشنرز سے مشورہ کیے بغیر قانون کی تعمیل کرنے کے قابل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی او ایس سافٹ ویئر کے نفاذ سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی، اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پالیسی سب کے لیے ایک ہونی چاہیے بلکہ پی او ایس کے معاملے پر سٹیک ہولڈرز ، بالخصوص لاہور چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.