وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس، بچی کی جلد بازیابی کا حکم

بدھ 19 جنوری 2022 00:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے اور بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔