حوثی باغیوں کا حملہ، سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، یو اے ای

بدھ 19 جنوری 2022 23:00

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) یمنی حوثی باغیوں کے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای ک حکام کا کہنا ہے کہ کونسل کو ’یک زبان ہو کر ان دہشت گردانہ حملوں‘ کی مذمت کرنی چاہیے۔ سعودی عرب پر متعدد حملوں کے بعد حوثی باغیوں نے پہلی مرتبہ پیر کو ابوظہبی میں حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری مارے گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے اس عسکری اتحاد کا حصہ ہے، جو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔