محکمہ ریلوے پاکستان نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10 فیصد اضافہ کردیا

کرایوں میں اضافہ مکمل بکنگ کے باعث کیا گیا، ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں5 ارب 98 کروڑ زائد آمدنی موصول ہوئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 جنوری 2022 22:07

محکمہ ریلوے پاکستان نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10 فیصد اضافہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2022ء) محکمہ ریلوے پاکستان نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے، مکمل بکنگ کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا، ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں5 ارب 98 کروڑ زائد آمدنی موصول ہوئی۔ دنیا نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے بکنگ مکمل ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

مسافر ٹرینوں میں 30 فیصد بکنگ اور کرایوں میں 10فیصد ہونے کے بعد محکمہ ریلوے کی سالانہ آمدن کا ہدف بھی عبور کرگیا ہے۔ ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں5 ارب 98 کروڑ زائد آمدنی موصول ہوئی،تاہم رواں سال کے ہدف سے14کروڑ 15لاکھ سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی، رواں سال جولائی تا دسمبر ریلوے کو28 کروڑ 85 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، آن لائن ٹکٹ بکنگ یا براہ راست ٹکٹ فروخت کے وقت شناختی کارڈ نمبر کا اندراج یقینی بنانا ہوگا۔

ٹریول ایجنسیاں بھی ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ، ان شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کی جائیگی ، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی،احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رہیں گی۔