وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ پہنچ گئے ؛ پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم نے استقبال کیا

mian muhammad azim میاں محمد عظیم جمعرات 20 جنوری 2022 11:18

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ پہنچ گئے ..
مدینہ المنورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القيوم نیازی مدینہ المنورہ کے تین روزہ دورے پر مدینہ  پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں پر   پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، سینئر رہنما پی-ٹی-آئی یوتھ ونگ راولپنڈی سردار احسن اقبال اور پی-ٹی-آئی مدینہ المنورہ کہ  ٹیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر  کا مدینہ المنورہ آمد پر  پرتباک استقبال کیا اور ان کو شہر رسول اللہﷺ میں خوش آمدید کہا۔


وزیر اعظم سردار عبد القيوم نیازی نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر نہایت عقیدت مندی سے  حاضری بھی دی خاظری کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر  مدینہ المنورہ کی شاہراہوں پر احترام ،محبت اور عقیدت سے چلتے ہوئے انتہائی خوش دکھائی دیئے گئے۔