پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے

انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں، ہسپتال انتظامیہ

جمعرات 20 جنوری 2022 13:11

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیگائنی سی یونٹ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم اب ان میں سے 4 بچے انتقال کرگئے۔ہسپتال حکام کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی ،بچوں کی حالت سے ڈاکٹرز نے والدین کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔حکام کے مطابق دو بچیاں نرسری وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :