ہتک عزت کیس؛ خواجہ آصف کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق مل گیا
کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ
ساجد علی جمعرات 20 جنوری 2022 12:43
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر سینئر ن لیگی رہنماء خواجہ آصف کا حق جرح ختم کر دیا تھا ، جس کے بعد خواجہ آصف نے سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جب کہ خواجہ آصف کے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم عمران خان نے ای کورٹ کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی ، سماعت میں وزیراعظم نے بیان حلفی جمع کروایا ، جس میں الزامات کوجھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ خواجہ آصف نے جھوٹےالزامات لگائے اور عوام کے شوکت خانم ٹرسٹ پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانےکی کوشش کی۔
بیان حلفی میں کہا گیا کہ 1991ء سے 2009ء تک عمران خان شوکت خانم کے بڑے ڈونر رہے ، شوکت خانم ٹرسٹ کی سرمایہ کاری سے متعلق فیصلہ سازی ایکسپرٹ کمیٹی کرتی تھی ، وزیر اعظم عمران خان کی کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور جن اسکیموں پر الزامات لگائےگئے وہ بغیر نقصان ٹرسٹ نے واپس وصول کیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.