دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 20 جنوری 2022 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 13400کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد7300 کیوسک اور اخراج7300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10200کیوسک اور اخراج115 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد13000کیوسک اور اخراج 13000کیوسک رہا۔

جناہ بیراج آمد15600کیوسک اور اخراج 15600کیوسک،چشمہ آمد18700کیوسک اوراخراج 15000کیوسک، تونسہ آمد15400 کیوسک اور اخراج15400 کیوسک، پنجند آمد48200کیوسک اور اخراج 48200 کیوسک،گدو آمد 40200کیوسک اور اخراج 22700کیوسک، سکھر آمد20000کیوسک اور اخراج20000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4100کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1445.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.021 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکاکم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1135.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.233 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح644.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :