زندہ دلان لاہور کے زندہ دل تاریخی علاقے میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ ہے‘ شہباز شریف

دھماکے سے حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی‘ فضل الرحمان

جمعرات 20 جنوری 2022 23:30

زندہ دلان لاہور کے زندہ دل تاریخی علاقے میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور کے زندہ دل تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچے اور غریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشتگردی ملک کے لئے نیک فال نہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولان افضل الرحمان نے بھی لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔ انہوں نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔