گوجرانوالا کے گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی گرکر جاں بحق

پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لا، کمشنر گوجرانوالا کو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

جمعرات 20 جنوری 2022 23:00

گوجرانوالا کے گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گوجرانوالا کے گلشن اقبال پارک میں جھولے پر سلیفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی گرکر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے مطابق 20 سالہ لڑکی سلیفی بناتے ہوئے جھولے سے گرکر جاں بحق ہوئی، واقعے کے بعد پارک کو عارضی طور پر سِیل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 سالہ لڑکی اقصیٰ پارک میں لگے کشتی والے جھولے میں سوار تھی کہ سیلفی بناتے ہوئے اونچائی سے زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالا کو ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔