فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے شب وروز کوشاں ہیں‘راجہ یاسر ہمایوں

جمعہ 21 جنوری 2022 15:09

فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) پنجاب کے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں نے کہاہے کہ فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے شب وروز کوشاں ہیں،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین کی فلاح وبہبود کی کوششیں لائق ستائش ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گذشتہ روز پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی ویلفیئر ایسوسی ایشنزکی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈز میں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات انکا حق ہے اور اس کوشش میں میرا ساتھ دینے پر میں تمام تعلیمی بورڈز کی یونین کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی انکے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور وہ تعلیمی نظام کی بہتری اور عوام الناس کو سہولت دینے کے حوالے سے آنے والی ہر تجویز کا بھرپور خیر مقدم کریں گے۔

تقریب میں چیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی، ڈپٹی سیکرٹری بورڈز ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور لاہور تعلیمی بورڈ کی یونین کے صدر اسلم گجر،ملتان سے ملک نثار، گوجرانوالہ سے سبطین عباسی، ڈیرہ غازی خان سے ظفر عباس، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ کے صدر راجہ عثمان شہزا د سمیت دیگر تعلیمی بورڈز کی یونینز کے سربراہان نے شرکت کی۔

تقریب میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز سے منتخب ہونے والے یونین عہدیداران نے وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ھمایوں سرفراز کے تعلیمی بورڈز کی بہتری اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ، یونین قائدین نے بورڈ ملازمین کے لیے یوٹیلٹی الاؤنس کی منظوری پر راجہ یاسر ہمایوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا وزیر تعلیم آیا ہے جو تعلیمی بورڈز کے ملازمین کو پیار کرتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشش کررہا ہے ۔